نئی دہلی، 28؍مارچ(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا )ہریانہ کے ممبران پارلیمنٹ اب وزیر اعظم نریندر مودی سے بدھ کو ملاقات کرکے راجستھان سے ہریانہ کو پانی دینے کا مطالبہ کریں گے۔بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی ہریانہ، پنجاب، ہماچل پردیش اور راجستھان سمیت کئی ریاستوں کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔اسی دوران ہریانہ سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سمیت وزیر راؤ اندرجیت وزیر اعظم کے سامنے یہ مطالبہ رکھنے کی تیاری میں ہیں۔منگل کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر راؤ اندرجیت نے بتایا کہ راجستھان سے نکل کر ہریانہ آنے والی تین ندیوں ، کرشنا وتی، دوہان اورسہابی کا پانی ان کی ریاست کو نہیں مل رہاہے، جبکہ ان تینوں ندیوں کے پانی پر ہریانہ کی عوام کا بھیحق بنتا ہے، لیکن راجستھان حکومت نے ان تینوں ندیوں کا پانی ڈیموں کے ذریعہ روک لیا ہے۔دراصل پنجاب سے ایس وائی ایل معاملے پر طویل جنگ لڑچکا ہریانہ اب پانی کے لیے تمام متبادل کو دیکھ رہا ہے۔ایسے میں پڑوسی ریاست راجستھان سے آنے والی ان تین ندیوں کے پانی پر بھی ریاست اپنے حق کا مطالبہ کرریہ ہے۔ویسے جغرافیائی طور پر یہ تینوں ندیاں برساتی ہیں، برسات کے مہینوں کے بعد ان ندیوں میں پانی نہ کے برابر رہتا ہے،لیکن پانی کی کمی سے جوجھ رہے ہریانہ کے لیے پانی اب بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر راؤ اندرجیت نے بتایا کہ ہریانہ کی کل قابل کاشت زمین میں سے صرف 33فیصد ہی سیراب ہے، باقی کی 67فیصد زرعی زمین آج بھی بارش پر منحصر ہے۔ایسے میں ہریانہ کے کسانوں کے سامنے آب پاشی کے لیے پانی ایک بڑا مسئلہ ہے۔